منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے جوش و خروش کا توڑ کرنے کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا گیا

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

\اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاست کا رخ تبدیلی کرتی ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی کا توڑ کرنے کیلئے تحریک انـصاف بھی پلاننگ کرنے بیٹھ گئی، اسی قسم کی سرگرمی پنجاب میں کرنے کی تیاریاں، مظہر عباس کا تجزیہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیوز نیوز سے

گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے این اے120کا الیکشن ایک چیلنج ہے ، الیکشن کے بعد سابق وزیر اعظم پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی جائیں گے تاکہ وہ لیگی کارکنان کو الیکشن 2018ءکے لئے تیار کر سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ نواز شریف نے لارجر بنچ میں درخواست دائر کرنی ہے اسی لئے اپوزیشن اس پر تنقید کر رہے ہیں اور اس مارچ کو عدلیہ کے خلاف تنقید سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف اپنے خلاف عدلیہ کے فیصلے کو سابق وزرائے اعظم کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح منتخب وزرائے اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس بھی سیاسی جماعت کو مرکز میں حکومت بنانا ہوگی اسے پنجاب سے واضح اکثریت حاصل کرنا ہو گی اس لئے نواز شریف پنجاب کے لیگی کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں اور تحریک انصاف بھی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کی منصوبہ کر رہی ہے اور اس لئے اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں وہ پنجاب کے اندر اسی قسم کی سرگرمیاں منعقد کرے گی۔واضح رہے کہ نواز شریف کامیاب سیاسی شو کے بعد دینہ پینچ چکے ہیں اور آج شام تک جہلم پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات جہلم میں ن لیگ کے سربراہ بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب شو کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…