بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

دلیپ کمار صحتیاب ‘ہسپتال سے گھر منتقل

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار صحتیابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کو 8 روز پہلے گردے میں تکلیف کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی تھی اس لئے ڈاکٹرز کی جانب سے آج انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وہ بیوی سائرہ بانو کے ہمراہ اپنے گھر منتقل ہو گئے۔دلیپ کمار کی بیوی اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے

دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دلیپ صاحب کو ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے تاہم وہ اب بھی ڈاکٹر نتن اور ارون کی نگہداشت میں ہیں۔سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مداحوں اور دوستوں کی جانب سے دعاؤں جب کہ ڈاکٹرز اور عملے کی طرف سے دلیپ صاحب کی بہترین دیکھ بھال کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔واضح رہے کہ 94 سالہ اداکار دلیپ کمار کی صحت رواں برس تیزی سے گری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…