بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

’’انیل کپور کے مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ‘‘

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اسٹار انیل کپور گھٹنے کی تکلیف برسائیٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور آرام نہ کرنے کی صورت میں وہ ہمیشہ کیلئے معذور ہوسکتے ہیں۔انیل کپور کا شمار بالی ووڈ کے سدا بہار اداکاروں میں ہوتا ہے جو 60 سال کی عمر میں بھی کسی نوجوان اداکار کو بھرپور ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انیل کپور آج بھی کسی نوجوان سے زیادہ توانائی سے بھرپور اداکار ہیں۔

تاہم انسان نہ ہمیشہ جوان نہیں رہتا ہے اور نہ تندرست بلکہ وقت کے ساتھ بوڑھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے مختلف بیماریاں گھیر لیتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور گھٹنے کی تکلیف برسائیٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور یہ بیماری اتنی خطرناک ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بار مریضوں کو اپنے گھٹنے سے محروم ہونا پڑا ہے۔ اس بیماری میں انسان کے گھٹنوں کے جوڑوں میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے اور ان میں شدید درد محسوس ہوتا ہے اگر اس بیماری کا مکمل علاج نہ کیا جائے تو گھٹنا ہمیشہ کیلئے متاثر ہوجاتا ہے اور بعض اوقات انسان معذور بھی ہوجاتا ہے۔ خبروں کے مطابق انیل کپور جرمن معالج ڈاکٹر ہینس ولہم مولر سے اپنا علاج کروارہے ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں علاج کے ساتھ 6 ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہیں سختی سے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈاکٹر کا مشورہ نہیں مانا تو وہ ہمیشہ کے لیے معذور ہوسکتے ہیں۔انیل کپور نے اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت سنجیدہ قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اگر انہوں نے احتیاط نہیں کی تو وہ اپنے گھٹنے سے محروم ہوسکتے ہیں، لہٰذا انہوں نے مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اپنا گھٹنا ہمیشہ کیلئے گنوانا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ انیل کپور حال ہی میں انیس بزمی کی فلم ’’مبارکاں‘‘ میں نظر آئے تھے جس میں ان کے بھتیجے اداکار ارجن کپور نے ڈبل رول ادا کیا تھا تاہم فلم باکس آفس پر خاص کمال نہ دکھا سکی اور اوسط درجے کا ہی بزنس کرسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…