بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے والی یہ بچی اب کیسی دکھائی دیتی ہے؟ تصاویر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے!

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی شائقین کو بولی وڈ سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا تو یاد ہی ہوگی، اس فلم میں ابنارمل نوجوان کا کردار ادا کرنے والے ہریتھک روشن کے ساتھ کئی بچے دکھائے گئے تھے۔ہریتھک روشن نے اس فلم میں ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا، جس کی ذہنی نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے وہ بالکل بچوں کی طرح حرکتیں کیا کرتا اور اپنے سے چھوٹے بچوں کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا پسند کرتا تھا۔اس فلم میں

دیگر بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت چھوٹی بچی بھی دکھائی گئی تھی، جو آج کل کی معروف بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی ہیں۔کوئی مل گیا 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، اُس وقت ہنسیکا موٹوانی چھوٹی بچی اور اسکول میں زیر تعلیم تھیں۔تاہم کوئی مل گیا کی ریلیز کے محض 4 سال بعد 2007 میں وہ بطور اداکارہ ایک تیلگو فلم میں کاسٹ ہوئیں اور انہوں نے اسی فلم میں شاندار اداکاری دکھانے کی بدولت ہی بیسٹ ڈیبیو فیمیل فلم فیئر ایوارڈ بھی وصول کیا۔ہنسیکا موٹوانی نے کوئی مل گیا میں 13 برس کی عمر میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا، جب کہ انہوں نے 2004 تک دیگر ڈراموں اور فلموں میں بھی بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔پہلی بار وہ 17 برس کی عمر میں ایک ہیروئن کے طور پر تیلگو زبان میں بننے والی فلم میں کاسٹ ہوئیں، جب کہ انہوں نے پہلی ہندی فلم 2008 میں کی۔فلم منی ہے تو ہنی ہے سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی ہنسیکا موٹوانی اس وقت تک کم سے کم 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم انہوں نے زیادہ تر تیلگو، تامل، کناڈا اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کیا۔ہنسیکا موٹوانی نے بولی وڈ فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرنے سمیت ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کے مشہور ڈراموں میں کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، دیس میں نکلا ہوگا چاند اور شاکا لاکا بوم بوم شامل ہیں۔ممبئی میں پیدا ہونے والی ہنسیکا موٹوانی

زندگی کی 25 بہاریں دیکھ چکی ہیں، ان کے والد بھارت کے معروف بزنس مین ہیں، جب کہ ان کے گھر میں سندھی زبان بولی جاتی ہے۔تیلگو فلموں میں کام کے دوران ان کی دوستی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر سلامبرسن سے ہوئی اور ان دونوں کے درمیان محبت کے حوالے سے چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔ہنسیکا موٹوانی اداکاری کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہیں، جب کہ وہ متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں، ان کا مشہور گانا ہمیش ریشمیا کا تیرا سرور ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…