جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

راولپنڈی میں ریلی سے خطاب،نوازشریف ڈٹ گئے،بڑا اعلان کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، پنڈی کا فیصلہ ہمیشہ پورے ملک کا فیصلہ ہوتاہے اور عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، انہوں نے کہاکہ کب تک پاکستان کے ساتھ مذاق ہوتا رہے گا کبھی عوام کے ووٹوں کی عزت ہوگی یا توہین ہی ہوتی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیرے تھے ہم نے روشنیاں لائیں، عوام نے میرے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا، عوام کی عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو پھانسی دی گئی تو کسی کو ہتھکڑی لگادی گئی مجھے حکومت کی کوئی لالچ نہیں، اپنے ملک کو بدلنا ہے عوام کے مینڈیٹ کی عزت کرانی ہے، عوام ووٹ دے اور کوئی اور چلتاکردے یہ مجھے منظور نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے ، مجھے پہلی بار گھر بھیجاگیا، دوسری بار ہتھکڑی لگائی گئی ، ہمیں کام نہیں کرنے دیاگیا،مجھے سات سال کی جلاوطنی دی گئی ، انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ نے فیصلہ قبول کیا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے فیصلے کو قبول نہیں کیا، مجھے تیسری مرتبہ حکومت سے نکالاگیا،

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوال کیا کہ کب بدلے گا پاکستان؟ 70سال سے پاکستان کے ساتھ یہ ہی ہوتاآرہاہے جب تک یہ ہوتارہے گا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، مجھے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاگیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کیا، چار سالوں میں لوڈشیڈنگ کو تقریباً ختم کردیا ہے ، انہوں نے دکھ کا اظہار کیا کہ میرے ساتھ تین مرتبہ غلط کیاگیا، نوازشریف نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ووٹوں کی توہین ہے کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹادیاجائے، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ سنایاگیا کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے مجھ پر کرپشن کا کیس تو دور کی بات ہے الزام تک نہیں ہے، ایک اس عدالت نے فیصلہ دیا اور ایک اس عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے، انہوں نے کہا کہ میں یہ تاریخ پر چھوڑتاہوں ، تاریخ اس بات کافیصلہ کرے گی کہ ایک منتخب وزیراعظم کے ساتھ، کیاگیا ؟ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ملک کو تمام مسائل سے نجات دلانے کے لئے پروگرام سامنے لے کر آئیںگے انہوں نے عوام کو انتباہ کیا کہ اگر آپ نے اپنے حقوق کاتحفظ نہیں کیا تو اسی طرح آپ کے حقوق چھینے جاتے رہے گے، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کی تذلیل کی گئی انہوں نے کہا کہ میں نے جو کام کئے وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں تھے۔

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جب تک عوام کے مینڈیٹ کا حترام نہیں گا ملک آگے ترقی نہیں کر سکتا ٗعوام وعدہ کریں آپ اپنے مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے ٗ کسی وزیر اعظم کو رسوا نہیں ہونے دینگے ٗ عدالت کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا ٗتاریخ فیصلے کو یاد رکھے گی ٗ ملک کو تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے نقشہ پیش کرونگا ٗمجھے بحال کرنے کیلئے نہیں ملک کی بہتری کیلئے میرا ساتھ دیں ٗ اقتدار کی لالچ کے بغیر عوام کے ساتھ چلنے اور رہنمائی کا وعدہ کرتا ہوں ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف بدھ کو گیارہ بجکر 40منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہوئے اور تقریباً رات بارہ بجے کے قریب کمیٹی چوک راولپنڈی پہنچے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ راولپنڈی کے لوگوں نے مجھے بہت پیار اور عزت دی ہے کچھ لوگ کہتے ہیں پنڈی ہمارا شہرہے عوام کہتے ہیں راولپنڈی نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کا شہر ہے ۔ نواز شریف نے کہاکہ راولپنڈی انقلاب کا نمونہ پیش کررہا ہے ٗیہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے پورا شہر سڑکوں پر امڈ آیا ہے

انہوں نے کہاکہ فیض آباد سے لیکر کمیٹی چوک تک دونوں طرف بہنوں ٗ ماؤں ٗ بزرگوں اور بھائیوں کو دیکھتاآیا ہوں آپ نے مجھے خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ ’کروڑوں لوگ وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور چند لوگ ختم کردیتے ہیں، مجھے تیسری بار حکومت سے نکالا گیا، میں سوال کرتا ہوں کہ کیا نواز شریف نے قومی خزانہ لوٹا، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے فارغ کر دیا گیا، ہمیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ کیا یہ آپ کے ووٹ کی توہین نہیں؟ عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا۔اس موقع پر نواز شریف نے عوام سے سوال کیا کہ آپ نے فیصلہ قبول کیا ہے جس پر لوگوں نے نامنظور کا جواب دیا نوازشریف نے کہاکہ یہ ریفرنڈم ہے یہ پاکستان کی عدالت ہے ٗ نوازشریف کو کس بات کی سزا دی گئی ہے ٗنوازشریف نے کیا کوئی قومی خزانے کو لوٹا ہے ٗ کوئی کرپشن کی ہے ٗ نہیں ٗ مجھے ا پنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا انہوں نے کہاکہ یہ آپ کے ووٹ کی توہین ہے ٗ کروڑوں لوگ وزیر اعظم کو منتخب کرتے ہیں چند لوگ اس مینڈیٹ کو ختم کر دیتے ہیں نوازشریف نے کہاکہ ہم پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہےٗ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا تھا ٗ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں بہترین جگہ قرار دیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کور وز گار مل رہا تھا ٗ نو جوانوں کو روز گار مل رہا تھا ٗوزیر اعظم کو گھرنہ بھیجا جاتا تو اگلے دو تین سالوں میں پاکستان سے بے روز گار ی کا خاتمہ ہو جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم قومی خدمت میں پیش پیش تھے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا کہتے نوازشریف نے تنخواہ کیوں نہیں لی ٗبھائی اگر تنخواہ لی ہوتی تو ڈکلیئر کرتا ٗ دنیا نے بھی اس فیصلے کو قبول نہیں کیا پاکستان کے عوام نے بھی فیصلے کو قبول نہیں کیا ۔

نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو فیصلہ دیا ہے یہ پورے ملک کا فیصلہ ہے ٗ پنڈی کا فیصلہ پورے ملک کا فیصلہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر 70سالوں سے یہی کچھ چلا آتا رہاہے ٗ کسی وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کی ٗ راستے میں نکال دیا گیا ملک میں اٹھارہ وزیر اعظم آچکے ہیں کسی کو سال کسی کو ڈیڑھ سال بعد نکال دیا گیا ٗ کسی وزیر اعظم کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ٗ کسی وزیر اعظم کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل بھیج دیاگیا ٗ انہوں نے کہاکہ کیا وزیر اعظم قوم کے نمائندے نہیں تھے ٗ اس مینڈیٹ کا احترام کب شروع کیا جائیگا ؟ یہ مذاق پاکستان کیساتھ 70سالوں سے ہوتا آرہا ہے ٗ اب اس مذاق کو بر داشت کر نے کیلئے قوم کے اندر ہمت نہیں ٗ قوم اس مذاق کو قطعا پسند نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ آپ سے یہ کہنے آیا ہوں کہ مجھے حکومت کا کوئی لالچ نہیں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ دنیا کے اندر بہترین قوم بن جائیں انہوں نے کہاکہ یہاں جہالت کا خاتمہ ہو ٗ نو جوانوں کو روز گار ملے ٗ سرمایہ کاری آرہی تھی ٗ پاکستان آگے بڑھ رہا تھا پھرپیچھے کی طرف جارہا ہے ٗ جب نواز شریف کی 2013میں حکومت آئی تو سٹاک مارکیٹ نیچے تھی ہم اوپر لے کر گئے چند ہفتوں میں سٹاک مارکیٹ پھر نیچے آگئی

انہوں نے کہاکہ اب پاکستان پستی کی طرف جارہا ہے ٗ کب تک یہ مذاق ہوگا ٗ کیا کبھی عوام کے ووٹوں کی عزت ہوگی ٗ آپ ووٹ دیکر وزیراعظم بناتے ہیں ٗ کیا اس بات کی اجازت ہونی چاہیے کہ کوئی ایک سکینڈ میں وزیر اعظم کو گھر بھجوا دیں مجھے کسی حکومت کی لالچ نہیں ہم نے عوام کے مینڈیٹ کی عزت کروانی ہے ہم نے توہین نہیں ہونے دینی ہے آپ ووٹ دیں اور کوئی چلتا کرے یہ قبول اور منظور نہیں ہے ہم نے ملکر پاکستان کو بدلنا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ 70سالوں سے عوام ظلم سہتے آئے ہیں اب ہم یہ ظلم بر داشت نہیں کرینگے آپ نے میرا ساتھ دیناہے ٗ وزیر اعظم بنانے کیلئے نہیں پاکستان کو بدلنا کیلئے میرا ساتھ دینا ہوگا ٗپاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے میرا ساتھ دینا ہوگا نوازشریف نے کہاکہ ہم روشن لیکر آئے ہیں ٗ پہلے لوڈشیڈنگ عروج پر تھی آج پاکستان کے اندر کارخانوں کا افتتاح کیا ٗ دو دوسال میں بجلی کے کارخانے بنائے ہیں ٗکیا یہ پاکستان کی تاریخ نہیں ہے آج لوڈشیڈنگ عملاً ختم ہو رہی ہے ٗاگلے سال میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پہلے نمبر ون دیا گیا ٗ پھر دھرنا ٹو آیا ٗ دھرنے والوں نے کیا کیا سازشیں نہیں کیں اب مولوی صاحب کینیڈا سے پھر پاکستان پہنچے ہیں یہ کینیڈا میں شاہانہ زندگی گزارتے ہیں اور پھر پاکستان میں تباہی کا نسخہ لیکر آجاتے ہیں ٗ دھرنے والوں اور مولوی صاحب نے ملکر پاکستان کو تباہ کر نے کی کوشش کی

۔نواز شریف نے کہاکہ ترقی ہورہی تھی ٗ میرے زمانے میں پشاور سے اسلام آباد ٗ اسلام آباد سے لاہور موٹر وے بنی جس پر آپ سفر کرتے ہیں ٗ جب میں جلا وطن ہوا ٗ حکومت ختم ہوئی ٗ مجھے ہائی جیکر بنادیا گیا ٗ اٹک جیل میں بھیج دیا گیا ٗموٹر وے لاہور سے آگے نہیں گئی ٗ ہمار ی حکومت پھر آئی تو موٹر وے لاہور سے کراچی جارہی ہے ٗ انشاء اللہ اس کا بیشتر حصہ اگلے سال اور 2019میں مکمل ہوجائیگا یہ چھوٹی بات نہیں ہے ٗ یہ چھ رویہ سڑک ہے جو کراچی تک جارہی ہے ٗ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے بلوچستان میں امن واپس آیا ہے ٗ دہشتگردی کے خلاف ہم نے جنگ لڑی اور اسے ختم کیا ٗ آج پھر ایک واقعہ ہوا جس میں ایک میجر اورتین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ٗہم ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہیں ٗقوم کیلئے انہوں نے قربانی دی ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ جتنے ہم کام کررہے ہیں وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہیں ٗپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ٗ پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے ٗ سی پیک کے تحت منصوبے بن رہے ہیں پاکستان کو بدلنا ہوگا جب تک مینڈیٹ کا حترام نہیں گا ملک آگے ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ وعدہ کرو آپ اپنے مینڈیٹ کا احترام کراؤگے ٗ کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دوگے ٗ میرے ساتھ وعدہ کرو ا پنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کروگے ٗ اس طرح کسی وزیر اعظم کو روسوا نہیں ہونے دے ینگے ٗوزیر اعظم کی تذلیل اور بے عزتی نہیں ہونے دوگے ۔

نوازشریف نے کہاکہ میں اپنے گھر واپس جارہا تھا ٗ آپ نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پر شکر گزار ہوں ٗ آپ نے اپنے حقوق کا تحفظ کر نا ہے ٗ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرے ہاتھ صاف ہیں ٗ انہوں نے کہا کہ انہی سپریم کورٹ کے ججز نے کہا ہے نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ٗ کرپشن کا داغ دھبہ تو دور کی بات ہے ٗالزام تک نہیں ہے پھر کس بات کیلئے مجھے نکالا گیا ٗ جب کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا تو کہہ دیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا گیا ٗ اس کا فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں ٗ تاریخ اس فیصلے کو یاد رکھے گی ۔ نوازشریف نے کہاکہ کس طرح وزیراعظم کو نکال دیتے ہیں ٗ ملک قانون کی حکمرانی کے بغیر عزت کی زندگی نہیں گزار سکتے ٗ انشاء اللہ ملک کو تمام مسائل سے نجات دلانے کیلئے نقشہ پیش کرونگا انہوں نے کہاکہ میں ہر گز یہ توقع نہیں کرتا کہ آپ مجھے بحال کریں ٗ آپ ملک کو بہتر بنانے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں ٗمیں آپ سے محبت کرتا ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں محب وطن اور با وفا پاکستانی ہوں ٗ اپنی قوم سے پیار کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ تقدیر ملک کی اللہ بدلتا ہے کیا اس کی تقدیر بدلنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں گے ٗکیا میرے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے جس پر عوام نے ہاں میں جواب دیا

انہوں نے کہاکہ ہمیں اس ملک میں انقلاب لانا ہوگا ٗ آپ کو میرا ساتھ دینا ہوگا اور مجھے آپ کا ساتھ دینا ہوگا اس وعدے کو نبھائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میڈیا کے چینلز کیخلاف کچھ کارروائی کی گئی ہے یہ ہمارا شیوہ نہیں ہے ٗجو روز جھوٹے الزام لگاتے ہیں ٗ جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیںیہ ان کا شیوہ ہے ہمارا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری آپ سے اپیل ہے کہ آپ کو اس طرح کا کام نہیں کر ناچاہیے مجھے توقع ہے کہ آپ یہ بات ضرور مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں ایک پروگرام پیش کرونگا اور اس کو ملکر عملی جامہ پہنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جمعرات کی صبح گیارہ بجے انشاء اللہ کچہری چوک سے اپنا سفر شروع کرینگے ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…