اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی طیارے نے امریکی طیارہ بردار جہاز میں کھلبلی مچا دی، تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک امریکی بحریہ کے عہدیدار نے بتایا کہ ایران کا ڈرون تین گھنٹوں سے امریکی طیارہ بردار جہاز کے گرد چکر لگا رہا تھا یہ ڈرون غیر مسلح تھا، یہ ایرانی ڈرون امریکی نیوی کے ایک لڑاکا جیٹ طیارے سے صرف 30 میٹر دور تھا اس وقت یہ جیٹ طیارہ یو
ایس ایس نمٹز پر لینڈنگ کر رہا تھا۔ طیارہ بردار یہ جہاز اس وقت خلیج فارس کے سفر پر ہے۔ امریکی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایرانی ڈرون کیوکیو ایم ون امریکی لڑاکا جیٹ ایف۔اے 18 ای کے انتہائی خطرناک حد تک قریب پہنچ گیا تھا جب یہ لڑاکا جیٹ ایف۔اے 18 طیارہ بردار جہاز پر اتر رہا تھا۔ امریکی عہدیداروں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایرانی فوج کی جانب سے ایسا ہوتا رہا ہے، یہ اس سال میں 13 واں واقعہ ہے۔