پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کی اسلام آباد تا لاہور جی ٹی روڈ ریلی پاکستانی قوم کو کتنے ارب روپے میں پڑے گی؟

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادی، وزرا کی بڑی تعداد راولپنڈی میں جمع، کمیٹی چوک میں سابق وزیراعظم کے خطاب سے قبل رانا ثنا انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے،کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر پریشان صوبائی وزیر قانون ڈی پی او پر چڑھ دوڑے،راستے بند کرنے پر ڈی پی او کو سب کے

سامنے جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے کیمرہ مین نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا کو ڈی پی او کو جھاڑپلاتے ہوئے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی ریلی جو کہ پنجاب ہائوس اسلام آباد سے روانہ ہو چکی ہے اور اس وقت زیر پوائنٹ اسلام آباد کے قریب سے گزر رہی ہے براستہ مری روڈ راولپنڈی جی ٹی روڈ تک اپنا سفر طے کرے گی۔ اس دوران راولپنڈی مری روڈ کے اہم مقام کمیٹی چوک پر نواز شریف کارکنان سے خطاب کرینگے۔ نواز شریف کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے سر دھـڑ کی بازی لگا رکھی ہے اور وزرا کی بڑی تعداد اس وقت راولپنڈی میں موجود ہے اور انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ نواز شریف کے کمیٹی چوک میں خطاب کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے جب کمیٹی چوک کا دورہ کیا تو کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر سخت پریشان ہوگئے اور راستے بند کرنے پر ڈی پی او پر چڑھائی کر دی۔ ڈی پی او کو جھاڑ پلاتے ہوئے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین نے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب ہائوس اسلام آباد سے لاہور تک سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ نواز شریف کی پنجاب ہائوس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور تک ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے سرکاری وسائل اور مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں قومی خزانے سے بھی بھاری رقم لگائی جا رہی ہے جبکہ ریلی کے راستے میں آنیوالی مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرا دیا گیا ہے اور جی ٹی روڈ کو

بھی 11اگست تک بند کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ اربوں میں لگایا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی اور دیگر معاملات پر خرچ آنے والی رقم کا تخمینہ بھی اربوں میں ہے اور یوں نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی قوم کو اگست کے مہینے میں اربوں روپے میں پڑے گی ۔ ن لیگ کے

سیاسی مخالفین اسے طنزاََ یوم آزادی کے موقع پر قوم کو ن لیگ کی طرف سے ملنے والا تحفہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…