منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کیپٹن( ر)صفدر کی دھمکیوں پرتحریک انصاف کاقومی اسمبلی میں حیرت انگیزردعمل،بڑی کمزوری کھل کرسامنے آگئی

datetime 8  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی )حکمران جماعت نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرکے اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کردیا ،ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی قیادت کی ضرورت محسوس ہونے لگی مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دھمکیوں پر بھی تحریک انصاف کے بنچوں پر خاموشی چھائی رہی ۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انتباہ کیا کہ غلام سرور خان کو بٹھا دیں میں نے ان کو بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی ، یہ بیان کہ لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40 لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کیلئے نہ نکلتے، دے کر بھی نااہلی کے فیصلے حوالے بھی حکمران خاندان کی طرف سے پیغام دے دیاکیپٹن (ر) محمد صفدر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ نوازشریف کو 1992میں بھی موٹر وے بنانے کی سزا دی گئی ،پاکستان کی ایٹمی قوت کا اعلان کیا تو اس کی بھی سزا بھگتنا پڑی ، نوازشریف کو ہر دور میں پاکستان کو مضبوط بنانے کی سزا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘ حلف اٹھاتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو نوا زشریف انتخابات میں ٹکٹ دینے کو تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ(ن) میں واپس آ جائیں گے ‘ ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا ۔غلام سرور خان کے سبکدوش وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ اپنے علاقے میں پورے پہاڑ چٹ کر گئے ہیں۔ ان پر بجلی چوری کے مقدمات قائم ہیں۔ قاتلوں کے طورپر ہر عدالت میں پیش ہوتے رہے یہ اپنی حیثیت اور مقام کو دیکھیں ان کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے 330 قومی مجرموں قرار دے کر للکارا تھا۔ اس دوران غلام سرور خان بار بار اپنی نشست سے اٹھتے رہے لیکن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہ مجھ سے بڑے ہیں ان کو بٹھا دیں میں نے بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہم 2018کے انتخابات کے بعد اسلامی قانون کا دھماکہ کریں گے، پاکستان تحریک انصاف نے کیپٹن صفد ر کے متذکرہ الزامات اور دھمکیوں پر دفاعی پوزیشن اختیار کئے رکھی اور کوئی واضح ردعمل سامنے نہ آسکا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…