اٹک( آئی این پی )ضلع اٹک میں نواز لیگ پیپلز پارٹی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع،میجر(ر)طاہر صادق کی تحریک انصاف کے قافلہ میں ممکنہ شمولیت،پی ٹی آئی کے اہم تین ذرائع نے بھی تصدیق کر دی،میجر(ر)طاہر صادق کو صوبائی سطح پر اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان،اٹک کی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد تبدیلی آنے کا امکان،
میجر(ر)طاہر صادق کی تحریک انصاف میں ممکنہ شمولیت کے بعد ضلعی سیاست کا بنیادی ڈھانچہ ہی اپنی جگہ سے ہل جائے گااو رآنے والے عام انتخابات میں سیاسی نتائج یکطرفہ ہونے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جائینگے،ابھی میجر(ر)طاہر صادق پارٹی میں شامل بھی نہیں ہوئے لیکن ان کے تحریک انصاف میں اثر و رسوخ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ NA58سے تحریک انصاف کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر سہیل کمڑیال جو کہ پارٹی چیئرمین کے میجر گروپ سے بلدیاتی الیکشن میں اتحاد کے فیصلہ کی محض ذاتی عناد کی بنیاد پر مخالفت کرنے میں پیش پیش رہے ان کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد یوم تشکر جلسہ میں نہ تو ان کو اس کنٹینر پر ٓانے کی اجازت دی گئی جس پر عمران خان ع دیگر سینیئر پارٹی لیڈر شپ موجود تھے بلکہ ڈویژن اور صوبائل سطح کے لئے جو اسٹیج مختص کیا گیا تھا وہاں بھی انہیں جگہ نہ مل سکی، سیا سی امور پر گہری نظر رکھنے والے ان تمام محرکات کو آنے والے الیکشن سے قبل ہونے والی سیاسی تبدیلیوں میں سے ایک اہم شاخسانہ قرار دے رہے ہیں یاد رہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے قبل ضلع اٹک میں گو نواز گو ریلی کا سب سے پہلے انعقاد بھی سابق ضلع ناظم میجر(ر)طاہر صادق نے ہی کیا تھااور ان کی دیکھا دیکھی باکی سیاسی جماعتوں نے بھی انہیں فالو کیا تھا۔



















































