ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں نئی مسلم لیگ کا قیام، سربراہ کا نام جان کردنیا ششدر،ہنگامہ برپا ہوگیا‎

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

پاکستان میں نئی مسلم لیگ کا قیام، سربراہ کا نام جان کردنیا ششدر،ہنگامہ برپا ہوگیا‎اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعتہ الدعوة نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی سکالر اور جماعتہ الدعوة کے دیرینہ کارکن سیف اللہ خالد نے ”ملی مسلم لیگ“ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی مسلم لیگ آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

جبکہ دوسری طرف بھارت میں جماعتہ الدعوة کے نئے سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا روایتی ہٹ دھرمی پر اتر آیا اور واویلا شروع کر دیا اور تانے بانے ممبئی حملوں سے جوڑنا شروع کر دیئے تاہم ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے واضح کیا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لئے ملی مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی مسلم لیگ کے اندراج کے لئے درخواست باضابطہ طور پر جمع کروا دی گئی ہے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ جماعتہ الدعوة کی طرح اب ملی مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل لیول سے لے کر گاﺅں کی سطح تک اپنا نظام وضح کرے گی۔ سیف اللہ خالد نے بتایا کہ جماعتہ الدعوة اور ملی مسلم لیگ دو الگ جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعتہ الدعوة حافظ سعید سمیت ہر سیاسی جماعت سے مدد لیںگے۔ اس موقع پر انہوںنے حافظ سعید کی نظربندی کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ حافظ سعید کی نظربندی کے بعد پارٹی معاملات سے متعلق ان کی رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ملی مسلم لیگ پورے جوش و خروش سے حصہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…