منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف کی واپسی، ہزاروں سیکورٹی اہلکارتعینات، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف (آج)بدھ کے روز اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے ،مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی لاہور آمد پر سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز ،خیر مقدمی بینرز اورفلیکسز آویزاں کر دئیے گئے ،

پولیس نے سابق وزیر اعظم کی لاہور آمد کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور اجتماع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے لئے ہزاروں اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں بدھ کی صبح نو بجے پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے، ڈی چوک سے کاروواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا، فیض آباد سے نواز شریف کا کاررواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا، نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا، روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لاہور:مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو جلد منزل پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی، لاہور:پی ٹی آئی رہنماؤں سے ریلی کے راستے میں گڑبڑ نہ کرنے کی یقین دہانی لی جائے گی جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع پی ٹی آئی دفاتر کو بند رکھا جائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نواز شریف کو کار سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنے طور پر ریلی کی سکیورٹی سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے ریلی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مسلم لیگی رہنماؤ ں سے رابطے جاری ہیں جس میں ریلی کی تفصیلات طے کی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو بلٹ پروف گاڑی میں لاہور لایا جائے گا۔ وزیر اعظم لاہور آمد کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے جبکہ اہم خطاب بھی کریں گے ۔(ن) لیگ نے سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، لیگی رہنماؤں، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی او ربلدیاتی نمائندوں نے حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تفویض کی گئی ذمہ داریوں کے مطابق تیاریاں کی ہیں اور اس سے قیادت کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے کارکنوں کی بڑی تعداد ریلیوں اور جلوسوں کی صورت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گی ۔ریلیوں اور جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر پارٹی نغمے چلاکر قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر انہیں خوش آمدید کہا جائے گا اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر قیادت کی تصاویر والے ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے اجلاس منعقد کر کے منصوبہ بندی کی ہے۔ نواز شریف کی استقبالیہ ریلی کے لاہو رمیں داخل ہونے اور بعد ازاں اجتماع کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات ہوں گے

جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جن میں مرد و خواتین کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…