ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

لاہوردھماکے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) لاہور کے آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے دوسرے روز ریسکیو کے سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے ایک اور لاش ملی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ،دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا جس میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ملبے کے نیچے سے ایک اور لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل،اقدام قتل،دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکا رحمت بھٹی کے پارکنگ اسٹینڈ میں ہوا، ٹرک میں دھماکا خیز موادبڑی تعداد میں رکھا گیا تھا، دھماکے سے زمین میں گہرا گڑھا پڑ گیا اور گردو نواح کے مکانات سمیت پارکنگ اسٹینڈ بھی منہدم ہوا ۔دوسری جانب جائے وقوعہ پر تحقیقاتی ٹیموں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیموں نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کرلی ہے اور دھماکے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب سے ہونے والی کالز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔تفتیشی حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ دھماکا خیز مواد نمی کے باعث پھٹا، ٹرک میں کچھ کیمیکل بھی موجود تھا جسے جانچنے کے لیے فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ ٹرک کھڑا تھا وہ کوئی ٹارگٹ نہیں تھا تاہم حکام کو دھماکے میں استعمال ٹرک کے انجن اور چیسز نمبر کی تلاش ہے۔دوسری جانب آؤٹ فال روڈ پر دھماکے میں زخمیوں کا علاج جاری ہے، طبی علاج معالجے میں بہتری کے بعد میو ہسپتال سے چودہ جبکہ منشی ہسپتال سے چوبیس افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے ،

جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے سات افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے آؤٹ فال روڈ پر پھلوں سے لدے ٹرک میں بارودی مواد پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 45زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی تھی جو کامونکی کا رہائشی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…