بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

جج کیلئے منگوائے جانیوالے کیک سے مکھی برآمد ،بیکری مالک کا کیا حشر ہوا؟افسوسناک انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

ٹھٹھہ (این این آئی)ڈسٹرکٹ سیشن جج ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ کی مدینہ بیکری سے منگوائے جانے والے کیک سے مکھی برآمد ہونے پر سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کے مالک کی گرفتاری کا حکم جاری کردیاہے۔ ٹھٹھہ پولیس کے ایس ایچ او بشیر ملاح نے مدینہ بیکری کے مالک کو گرفتار کرنے کے بجائے مدنی بیکری کے مالک اور معزز بیوپاری رشید مدنی کو انتہائی ہتک عزت انداز میں گرفتار کرکے موبائل میں ڈال کر ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی کے دفتر میں پہنچا دیا۔

رشید مدنی کی گرفتاری پر بیوپاری ایسوسی ایشن کے رہنما سراپا احتجاج بن گئے جس کے بعد ایس ایچ او ٹھٹھہ نے گرفتار ہونے والے بیوپاری رشید مدنی سے معذرت کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔رشید مدنی نے اپنی رہائی کے بعد این این آئی سے بات چیت کرتے ہوِئے کہا کہ ایس ایچ او ٹھٹھہ نے پیشہ ور مجرموں کی طرح مجھے گھسیٹ کر موبائل میں پھینک دیا اور مجھے گرفتار کرکے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے دفتر میں پہنچایا جہاں  سخت تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…