بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف میں خواتین کو نشستیں کس شرط پر دی جاتی ہیں؟عائشہ گلالئی نے ایک اورافسوسناک الزام عائد کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں خطاب، عائشہ گلالئی تحریک انصاف پر برس پڑیں،افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے مسلسل ڈیسک بجاکر اور شور شرابہ کیاجاتارہا، اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو نشستیں رشتہ داریوں کی بنیاد پر دی جاتی ہیں،

تحریک انصاف میں اگر آپ ہوں تو آپ بہت اچھے ہیں جیسے ہی آپ تحریک انصاف چھوڑتے ہیں تو آپ کو قتل کرنے اور آپ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، انہوں نے جواباً تحریک انصاف کے ارکان کو دھمکی دی کہ آپ کو بھی نہیں بخشاجائے گا اورآپ پر بھی ایسے اٹیک ہونگے، انہوں نے کہا کہ میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایاگیا، مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے میری بہن جو پاکستان کی سکواش چیمپئن ہے ، ورلڈ پلیئر ہے اس کو بھی تحریک انصاف نے نہیں بخشا اور اس کو بھی ٹارگٹ کیاگیا، میرے والد جو ریٹائر پروفیسر ہے اس کو بھی نہیں بخشاگیا، تحریک انصاف کا ایک وزیر غنڈوں کی طرح مسلح جتھے کے ساتھ میری بہن کے فلاحی ہسپتال میں دروازہ توڑ کر داخل ہوا اور اس کو مسمارکرنے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن پینسٹھ کروڑ روپے کے غریب عوام کے پیسوں سے بناہوا ادارہ ہے جو آج تک ایک روپیہ تک ریکور نہیں کرسکا، انہوں نے عمران خان کو طعنہ دیا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ میں کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں، انہوں نے کہا کہ میں شکریہ اداکرتی ہوں پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کا بلاول بھٹو زرداری کا، جماعت اسلامی کا کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کام این جی اوز اور ادارے سالوں نہیں کرسکے عائشہ گلالئی نے ایک دن میں کردکھایا، انہوں نے کہا کہ اپنی قوم کے اعلیٰ کردار کے اوپر کوئی کمپرو مائز نہ کریں، ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…