پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

’’یہ کیا بات ہوئی کہ سپریم کورٹ کا جج نیب ریفرنس بنوائے فیصلہ آئے تو اپیل بھی اسی کے پاس لیکر جائیں‘‘

datetime 8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھادیا گیا، جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی، کیا عوام کے ووٹ کو اسی طرح دھتکارا اور ذلیل کیا جائے گا، پہلی بار صدر نے نکالا، دوسری بار ڈکٹیٹر نے ہائی جیکر بنا دیا، تیسری مرتبہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر

عدلیہ نے گھر بھیج دیا اور اب نیب میں نجی کاروبار کا ریفرنس تیار کیا جارہا ہے، نواز شریف کی پنجاب ہائوس میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائوس اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب تک ملک کے 18وزرائے اعظم گزرے ہیں جن میں سے ایک کو بھی آئینی مدت پوری نہ کرنے دی گئی، کیا عوام کے ووٹ کو اسی طرح دھتکارا اور ذلیل کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ صدر نے نکالا، دوسری بار ڈکٹیٹر نے ہائی جیکر بنا دیا اور تیسری مرتبہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر عدلیہ نے مجھے نکال دیا اور اب نیب میں پہلی مرتبہ نجی کاروبار کا ریفرنس تیار کیا جارہا ہے،معاملہ آج کا نہیں، میرے اسکول کے دور کا ہے، 1973 میں میرے والد نے بیرون ملک جاکر سرمایہ کاری کی، پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور فیصلے کے بعد اپیل بھی ا نہی جج صاحب کے پاس جائے گی، مجھے لوگوں نے مشورہ دیا کہ آپ جے آئی ٹی میں نہ جائیں، وزیراعظم کے دفتر کے وقار پر سمجھوتہ نہ کریں، میں نے کہا کہ اس موقع پر پیچھے ہٹا تو لوگ سمجھیں گے میرے دل میں چور ہے۔پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے

کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی کا معاملہ نااہلی تک نہیں جانا چاہیے تھا، اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اس سےاختلاف بھی ہے، میں نے جوقربانیاں دیں ان کا فائدہ ملک کو ہونا چاہیے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف عدلیہ کے حکم سے ملک سے باہر گئےہم نے انہیں ملک سے باہر نہیں بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہوں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار بند کرنا چاہیے، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی، کشمیر کے مسئلے کا حل میز پر بیٹھ کر نکالنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…