اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن کو نیا پارٹی صدر مقرر کر نے کے لیے با ضابطہ نوٹس جاری ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کے تحت نا اہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا
لہٰذہ مسلم لیگ ن جلد از جلد اپنا نیا صدر منتخب کرے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے آئین کے تحت بھی پارٹی صدر کا عہدہ ایک ہفتے سے زائد خالی نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس فیصلے میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کونا اہل قرار دے چکی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف ن لیگ کے پارٹی صدر بھی تھے۔