بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے کام کرتی رہوں گی ‘ صائمہ نور

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں چھوٹی اور بڑی سکرین پر کام کرتی رہوں گی ، فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا لیکن جب بھی شوبز کو خیر باد کہوں گی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جائوں گی۔ انہوں نے

’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری محنت کے ساتھ میرے شوہر کا سب سے زیادہ سپورٹنگ رول تھا جس کی وجہ سے میں صائمہ نور بنی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں ،ٹی وی ڈرامہ اب وہاں تک بھی پہنچ چکا ہے جہاں لوگوں کو سینما کی تفریح میسر نہیں ہوتی اور وہ اپنے سٹار کو ٹی وی پر دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں ۔ صائمہ نور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف پنجابی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ انہوں نے ان الزامات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف سید نور کی فلموں میں کام کرتی ہوں ۔ میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لیے اداکاری کا مارجن ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…