پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سلمان خان’ ’ریس تھری‘‘ کا حصہ بن گئے

datetime 8  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم کے بجائے ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کریں گے۔بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے، پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے جب کہ فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا

بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد اسکرپٹ پر پہلے سے بھی زیادہ فوکس کررہے ہیں اور وہ اب صرف مصالحہ اور پیسہ وصول فلمیں ہی کرنا چاہتے ہیں جو اصل میں ان کی انڈسٹری کی پہچان کی ایک وجہ بھی ہے۔اس سے قبل سلو میاں نے معروف ہدایت کار ’ریمو ڈی سوزا‘ کی ڈانسنگ فلم کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہدایت کار کو تاریخ بھی دے دی تھی اور ساتھ ہی ٹریننگ لینا بھی شروع کردی تھی مگر حالیہ رپورٹس کے مطابق ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کی وجہ سے سلمان خان اس رول سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اور خود سے زیادہ نوجوان اداکار ورن دھون کو اس فلم کے لیے موضوع قرار دے رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم ’ریس‘ کے پروڈیوسر رمیش ترانی گزشتہ 4 سال سے سلو میاں کو فلم کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب سلمان خان نے انہیں گرین سگنل دیا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی عائد کی ہے کہ فلم کی ہدایت کاری عباس مستان کے بجائے ریمو ڈیسوزا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…