منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عمران کے بلیک بیری سے ایک ہزار سکینڈل نکلیں گے پارلیمانی کمیٹی کو نہ ماننے والوں کے پانامہ جے آئی ٹی میں ماموں بیٹھے تھے کیا؟عابد شیر علی کیا کچھ کہہ گئے

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کابلیک بیری عدالت میں لا کر دیا جائے، عمران خان کے کرتوت خراب ہیں، ایک نہیں ایک ہزار سکینڈل منظر عام پر آئیں گے، وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میـڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلیک بیری عدالت میں لاکر دیا جائے، عمران خان کے کرتوت خراب ہیں ایک نہیں ایک ہزار سکینڈل

منظر عام پر آئیں گے۔ پی ٹی آئی اخلاقیات کمیٹی کو نہیں مانتی تو جے آئی ٹی میں کیا ان کے ماموں بیٹھے ہوئے تھے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مراد سعید اور عون چوہدری پر جو الزامات لگائے ہیں عمران خان پہلے ان کا جواب دیں۔نواز شریف عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں، عوام کی محبت کبھی کوئی ختم نہیں کر سکتا، ہم اپنی عوامی جے آئی ٹی کے پاس جا رہے ہیں ۔ جی ٹی روڈ بھی نواز شریف کا ہے اور موٹروے بھی نواز شریف کا ہے، پی ٹی آئی اپنی جے آئی ٹی اور ہم اپنی جیآئی ٹی کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…