پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق امریکہ ، برطانیہ، سویڈن، جرمنی اور فن لینڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان فہرست میں ٹاپ 20میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور نچلے درجے سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بین الاقوامی تنظیم ”ہینلے اینڈ پارٹنرز“ کی طرف سے جاری کردہ ویزہ پابندیوں کے انڈیکس میں کینیڈا اورڈنمارک دوسرے نمبر پرجبکہ اٹلی، فرانس، جنوبی کوریا، بیلجیئم، لکسم برگ، پرتگال، سپین، ہالینڈ اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان سب سے نچلے درجہ پر ہے جس کے شہریوں کو صرف 28 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت حاصل ہے جبکہ عراقی شہری 31 ممالک میں بغیر ویزے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کا شمار صومالیہ کے ساتھ نچلے درجے کی تیسری کیٹگری میں کیاگیا ہے جس کے لئے 32 ممالک ویزا فری ہیں۔ پاکستانیوں کو جن ممالک میں داخلے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ان میں ٹوباگو، ہیٹی، ڈومنی کا اور پینڈاڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی بھی پاکستان سے بہتر پوزیشن پر ہے جس کے شہریوں کو 35 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے۔ نیپالی شہریوں کو 37جبکہ شام، سودان، لیبیا اور اریٹریاکے شہریوں کو 38 ممالک ویزا فری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…