جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مشکوک دھماکہ،20زخمی ہسپتال منتقل، حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تاج کمپنی کے سامنے خالی پلاٹ میں کھڑے ٹرک میں موجود بارودی مواد کی وجہ سے دھماکہ ہوا، بیس سے زائد زخمی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں،زورداردھماکے کی وجہ سے تین منزلہ عمارت گرگئی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، تفصیلات کے مطابق لاہورمیں زورداردھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بوروڈ پر واقع شادی ہال اور ملحقہ عمارتیں متاثر ہوئی ہیں،

ذرائع کے مطابق مقامی کالج کی عمارت بھی جزوی طورپر منہدم ہوگئی ہے جس کے نیچے کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، دھماکے سے اب تک بیس افراد کو ہسپتال منتقل کیاجاچکاہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک ٹرانسفارمر کے قریب کھڑے ٹرک میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ،علاقے کو سیکورٹی اداروں نے مکمل طورپر گھیرے میں لے لیا ہے اور اس جانب کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ حساس اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شدید دھماکہ تھا جس میں بڑی مقدارمیں بارودی مواد استعمال کئے جانے کاخدشہ ہے۔ فی الحال براہ راست دھماکے سے کسی کے متاثر ہونے کی کوئی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں زیادہ تر زخمی قریبی عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے اس دھماکے کو مشکوک بھی قراردیاجارہاہے ، تحقیقاتی ادارے ہر پہلو سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‎ تاج کمپنی کے سامنے خالی پلاٹ میں کھڑے ٹرک میں موجود بارودی مواد کی وجہ سے دھماکہ ہوا، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے بیس سے زائد زخمی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…