بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، مردان،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔پیر کو کویہاں جاری بیان کے مطابق لاہور، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ٗبونداباندی کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور،سرگودھا، مالاکنڈ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران ڈویژن اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بونداباندی کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواووں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور(ائیرپورٹ29،سٹی، پنجاب یونیورسٹی12)،گوجرانوالہ6، مری3، قصور2، بالاکوٹ16،کاکول14 اورکالام میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز دالبندین میں 45 سینٹی گریڈ اور نوکنڈی وسبی میں 44، ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…