کراچی(یوا ین پی)لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، نئے بجلی گھروں کی تعمیراور توسعی منصوبوں کیلئے مالی سال 17۔2016 میں 318 ارب روپے کی پاور جنریٹنگ مشینری درآمد کی گئیں،الیکشن2013 میں ن لیگ کی حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،وعدہ وفا کرنے کی خاطر حکومت ایڑی چوٹی کا خوب زور لگارہی ہے
اور دھڑا دھڑ بجلی پیدا کرنے والی مشینیں درآمد کررہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ مالی سال 2017میں بجلی گھروں میں استعمال ہونے والی مشینوں کی درآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پاور جنریٹنگ مشینری کی درآمدات 318 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 193 ارب روپے کی بجلی پیدا کرنےوالی مشینری درآمد کی گئی تھی۔