ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

’عوام کی دعائیں رنگ لائیں ‘‘ صبح صبح پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا روٹ سروے، فزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ کاکام رواں ماہ کے آخرتک مکمل ہو جانے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرتمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کی جامع انجینئرنگ کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کا فنانشل کلوز اسی سال مکمل کر دیا جائے گا جس کے بعد پائپ لائن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ گیس پائپ لائن کے کمپریسرز کی تنصیب میں زیادہ وقت لگے گا تاہم پائپ لائن کی تعمیر منصوبے کے فنانشل کلوز کے فوراً بعد شروع کر دی جائے گی، منصوبے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے فریقین کی جانب سے تجاویز کی تیاری کا کام جاری ہے اور ان تجاویز کو تاپی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس میں تمام متعلقہ ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ منصوبے کے حوالے سے فریقین کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے شروع میں ہو گا جس میں فریقین کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ پائپ لائن کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر کام تیزی سے جاری ہے، گیس کی خرید و فروخت کا معاہدہ 2013 میں ہو چکا ہے جس میں ترکمانستان سے درآمد کی جانے والی گیس کی قیمت کا طریقہ کار طے پایا تھا، تاپی منصوبے سے درآمد کی جانے والی گیس برینٹ کروڈ آئل کی نسبت 20 فیصد سستی ہو گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان اور بھارت کو 1.3ارب مکعب فٹ یومیہ گیس دستیاب ہوگی جبکہ افغانستان کو ا س منصوبے سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی :-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…