اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف اور چوہدری نثار سخت ناراض ۔۔ نواز شریف نے کیا ہدایات جاری کر دیں؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نااہل ہونے والے وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومت کی باقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کووزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کی اجازت دیدی ہے ۔شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس منتقلی کیلئے سیکورٹی اداروں کوآگاہ کردیا۔مصدقہ ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے 45دن کے بعدایک اوروزیراعظم کی تبدیلی کافیصلہ تبدیل کرلیاہے ۔

اورموجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوہی باقی مدت کیلئے وزیراعظم رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔ اوراس حوالے سے اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ میاں نوازشریف کی رضامندی سے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے فوری طورپروزیراعظم ہاؤس منتقل ہونے کافیصلہ کیاہے اس حوالے سے سیکورٹی اداروں کوبھی آگاہ کردیاگیاہے ۔قبل ازیں سیکورٹی اداروں کی طرف سے بھی شاہدخاقان عباسی کوکہاگیاتھاکہ ان کے ذاتی گھرکووزیراعظم ہاؤس کادرجہ دینے سے سیکورٹی مسائل پیداہوں گے لیکن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نوازشریف کے احترام اورمحبت میں وزیراعظم ہاؤس میں قیام سے انکارکردیاتھا،لیکن اب میاں نوازشریف نے نہ صرف باقی مدت کلیئے بھاری بھرکم 46رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دیدی ہے اورساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس کی طرف پیش قدمی بھی فوری طورپرروک دی ہے اورانہیں کہاگیاہے کہ 2018ء کے عام انتخابات تک میاں شہبازشریف کی پنجاب میں بطوروزیراعلیٰ موجودگی بہت ضروری ہے ۔اگرچہ شہبازشریف اوران کے دوست چوہدری نثاراس فیصلے سے خوش نہیں ہیں لیکن اس پرعملدرآمدکے سواان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ انٹیلی جنس رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ لاہورکے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگی امیدوارکی کامیابی بہت مشکل ہے اس لئے میاں شہبازشریف نے اوکاڑہ کے حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھامگراب صورتحال بہت واضح ہوچکی ہے کہ اورباقی مدت کیلئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہی میاں نوازشریف اورمحترمہ مریم نوازکیلئے بہترین انتخاب ہی

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…