بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کراچی سے ڈیڑھ گنا بڑے برفانی تودے کی تصاویر منظرعام پر،کیا ہونیوالا ہے؟سائنسدانوں نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی ) کراچی سے ڈیڑھ گنا بڑے برفانی تودے کی تصاویر منظرعام پر آگئیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی کے شروع میں کراچی سے لگ بھگ ڈیڑھ گنا بڑا برفانی تودہ انٹار کٹیکا سے الگ ہوکر سمندر میں بہنا شروع ہوگیا تھا۔انٹارکٹیکا کے برفانی خطے لارسن سی سے الگ ہونے والے اس برفانی تودے کا رقبہ 5800 اسکوائر کلومیٹر، جبکہ وزن ایک کھرب ٹن تھا جو 12 جولائی کو برفانی براعظم سے الگ ہوا۔

سائنسدانوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس برفانی تودے کی علیحدگی اس براعظم کے زمینی حقائق کو بدل کر رکھ دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے کیونکہ اتنے بڑے برفانی تودے کو پہلی بار انٹار کٹیکا سے الگ ہوتے دیکھا گیا۔اس سے قبل 2000 میں اس سے 50 فیصد چھوٹا تودہ روس آئس شیلف سے الگ ہوتے دیکھا گیا تھا۔اس وقت تو اس تودے کی تصاویر سامنے نہیں آسکی تھیں مگر اب دو سیٹلائیٹس کی مدد سے اسے دیکھا گیا ہے، جس میں یہ برفانی تودہ مشرقی انٹارٹیکا میں دیکھا گیا۔یہ تصاویر چونکا دینے والی ہیں اور سائنسدانوں کے مطابق اس طرح کا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔اس تودے کو اے 68 کا نام دیا گیا تھا جسے دنیا میں موجود پانچواں سب سے بڑا برفانی تودہ قرار دیا گیا ہے۔ان تصاویر میں اس تودے میں پڑنے والی دراڑوں کو بھی دکھایا گیا ہے اور یہ تودہ جلد مزید چھوٹے تودوں کی شکل میں تقسیم ہوجائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ یہ تودہ فاک لینڈ آئی لینڈز کی جانب بڑھے گا اور دو سے تین سال میں مکمل طور پر پگھل جائے گا یا کم از کم متعدد چھوٹے ٹکڑوں کی شکل اختیار کرلے گا۔اگرچہ اتنا بڑا برفانی تودہ حیران کن لگتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس سے سمندری سطح نہیں بڑھے گی۔تاہم مستقبل قریب میں اس طرح کا سلسلہ جاری رہا یا انٹار کٹیکا کی برف پگھلتی رہی تو دنیا کے چند بڑے ساحلی شہروں جیسے میامی، نیویارک، ممبئی اور شنگھائی کی بقاکو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…