پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کی تیاریاں مکمل صوبے کی اہم ترین شخصیات کی نواز شریف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف سے امیر مقام، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی کی پنجاب ہائوس میں ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ن لیگ خیبرپختونخواہ کے رہنما امیر مقام، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے ان کے مری سے اسلام آباد پہنچنے پر پنجاب ہائوس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیر مقام اور مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات کو تحریک انـصاف گہری نظر سے دیکھ رہی ہے کیونکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ تحریک انصـاف کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کیلئے ن لیگ متحرک ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام خیبرپختونخواہ حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کر چکے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی کرپشن اور ٹھیکوں میں اقربا پروری کا الزام عائد کیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کیلئے میدان تیار کیا جا رہا ہے جبکہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن عام انتخابات سے قبل خیبرپختونخواہ میں کسی بھی صورت تحریک انصـاف کی حکومت دیکھنا نہیں چاہتے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام خیبرپختونخواہ حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کر چکے ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی کرپشن اور ٹھیکوں میں اقربا پروری کا الزام عائد کیا ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کیلئے میدان تیار کیا جا رہا ہے جبکہ ن لیگ اور مولانا فضل الرحمن عام انتخابات سے قبل خیبرپختونخواہ میں کسی بھی صورت تحریک انصـاف کی حکومت دیکھنا نہیں چاہتے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…