بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

میں لالچی نہیں ہوں ، بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے کھری کھری سنا دیں

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

ممبئی( آن لائن ) ناموربالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابق بیوی اور سلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا خان نے خود کو ’’لالچی‘‘ کہنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔اداکارارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے درمیان 18 سال تک رہنے والی رفاقت کا خاتمہ گزشتہ سال ہی ہوا ہے، تاہم علیحدگی سے پہلے ان دونوں کا شمار بالی ووڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا تھا اور دونوں کی شادی شدہ زندگی کی مثالیں دی جاتی تھیں،لیکن اچانک ہونے والی علیحدگی نے ان کے مداحوں سمیت خان فیملی کو بھی مایوس کیا

، ارباز خان اورا ن کے گھر والوں کی جانب سے ملائکہ کو منانے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن ملائکہ نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے اور فیملی کورٹ کے ذریعے ارباز سے علیحدگی کے ساتھ 15 کروڑ بھی وصول کیے۔ملائکہ کی جانب سے 15 کروڑ کے مطالبے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور تنقید کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے، حال ہی میں ملائکہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مہنگی جیولری پہنے نظر آرہی ہیں ، لیکن ان کی تصویر پر تعریفوں کی بجائے تنقیدی اور نفرت انگیز پیغامات موصول ہورہے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین نیانہیں لالچی ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو امیر آدمی سے شادی کرتی ہیں ،پھر بھاری رقم کے عوض ان سے طلاق لے لیتی ہیں ، بعد ازاں علیحدگی کی صورت میں ملنے والے پیسوں سے عیش کرتی ہیں، ارباز سے علیحدگی کے بعد آپ کی زندگی مہنگے ملبوسات، سلون اور جم کے گرد گھوم رہی ہے اور ایسی زندگی گزارنے کیلئے بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے ملائکہ کوئی کام تو کرتی نہیں لہٰذا وہ ارباز کے دئیے گئے پیسے اڑا رہی ہیں۔ملائکہ نے اپنے اوپر الزام لگانے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جب آپ میرے متعلق کچھ جانتے ہی نہیں تو آپ کو میرے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کرنا چاہئے، میں آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ اپنا وقت میری زندگی سے متعلق حقائق جمع کرنے کے بجائے کسی اچھے کام میں لگائیے جس سے آپ کی زندگی میں بہتری آئے۔واضح رہے کہ علیحدگی کے بعد بھی ملائکہ اکثر اپنی اور ارباز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں حال میں انہوں نے ارباز خان کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ان کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…