ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

’’عائشہ گلا لئی کا ایک اور دھماکہ‘‘سنگین ترین الزام عائد کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے آر وائی بک چکا،مجھ سے پلانٹڈ اور ٹوسٹڈ سوالات پوچھے گئے، تھکی ہوئی اور بوجھل طبیعت کے باعث تسلی بخش جواب نہیں دے سکی، لوگوں کو ٹکٹ اور پیسوں کا لالچ دیکر خریدا جا رہا ہے اور میرے خلاف بیانات دلوائے جا رہے ہیں، عائشہ گلا لئی کا ذاتی معاون نور زمان کے حوالے سے تحریک انصاف پر ایک اور الزام۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے مبینہ طور پر ذاتی معاون نور زمان کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی بک چکا ہے ، جب اے آر وائی پر میرا انٹرویو کیا جا رہا ہے تھا اس وقت میری تھکی ہوئی اور بوجھل طبیعت تھی اور نیند کا بھی غلبہ تھا جبکہ اینکر نے مجھے سے پلانٹڈ اور ٹوسٹڈ سوالات پوچھے، مجھے تمام معلومات ہیں ۔انہوں نے تحریک انصاف پر ایک اور الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے خلاف بیانات دلوانے کیلئے لوگوں کو ٹکٹوں کا لالچ اور پیسے دئیے جا رہے ہیں ۔ عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ میں نے خواتین کی بھلائی کیلئے سب کچھ سامنے لائی اور انہیں خبردار کیا ہے اور اگر بھلائی کرنا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کروں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…