اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

’’عمران خان کے بیہودہ پیغامات پر 4سال اس لئے خاموش رہی کیونکہ۔۔عائشہ گلا لئی نے آخر کار وہ وجہ بتا ہی دی

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرے کردار کی گواہی عمران خان بھی دے گا، 4سال تک ہمت جٹاتی رہی ، شرم کی وجہ سے معاملہ سامنے نہیں لا سکی ،چاہتی تھی کہ کسی طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا اور میں پارٹی میں اور سیاست میں کردار ادا کرتی رہتی، اور اگر آج معاملہ سب کے سامنے لائی ہوں تو کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، عائشہ گلا لئی کی نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘

کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر سےگفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’’جیونیوز ‘‘کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں معروف صحافی و تجزیہ کار اور پروگرام کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ میرا کردار کیسا ہے سب جانتے ہیں ، میرے کردار کی گواہی عمران خان بھی دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے خواتین ہیں جن کو اس طرح کے میسجز گئے ہونگے کیونکہ یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہےاور وہ خاموش ہیں اور میں نے اگر جرات کی ہے تو اس میں کسی کو کیا مسئلہ ہے، میں بھی شرم کی وجہ سے شروع میں خاموش رہی ، ہم چاہ رہے تھے کہ یہ مسئلہ کسی طریقے سے ختم ہو جائے اور مجھے پارٹی میں لیڈر شپ اور پرفارمنس کا موقع ملے جو کہ نہیں ہوا۔ اور اگر آج میں ہمت کرنے میں کامیاب ہو گئی ہوں اور یہ معاملہ سامنے لائی ہوں تو اس میں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی پروگرام میں شریک ایک دوسرے مہمان ماہر قانون احمد اویس ایڈووکیٹ کی جانب سے ان کے کردار کے حوالے سے تنقید پر بات کا جواب دے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…