اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

دانیال عزیز کو وزارت تو مل گئی لیکن ساتھ ہی بڑا ہاتھ بھی ہو گیا؟نواز شریف سے روٹھ گئے

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)  پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کھل کر دفاع کرنے والے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز مطالبہ پورا نہ ہونے پر ناراض ہوگئے‘ وفاقی وزارت مانگی تھی مملکت کی وزارت مل گئی‘ احتجاجاً ایوان صدر حلف اٹھانے نہ آئے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ گزشتہ دنوں کی مشاورت کے دوران مختلف ارکان کو متعلقہ وزارتوں کے قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیاگیا تھا نئی کابینہ میں نواز شریف کابینہ کے پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا۔  ان میں ایک نیا چہرہ پانامہ کیس میں نواز شریف کا دفاع کرنے والے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال عزیز بھی شامل تھے تاہم  وہ اس بات پر ناراض ہوگئے کہ انہیں مملکت کی وزارت کیوں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق  دانیال عزیز نے وفاقی وزارت مانگی تھی تاہم جب انہیں پتا چلا کہ انہیں وزیر مملکت برائے امور کشمیر بنایا جارہا ہے تو اس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور ناراض ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیزنے جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت بھی نہ کی۔ان کے لئے نشست مختص کی گئی تھی تاہم وہ نہ آئے۔ ذرائع کے مطابق پانامہ کیس میں  شریف خاندان  کا دفاع کرنے والے دو دوستوں میں سے ایک دوست یعنی طلال چوہدری  حلف اٹھانے آگئے اور انہوں نے وزارت مملکت کا عہدہ خوشی خوشی قبول کرلیا لیکن دوسرے دانیال عزیز احتجاجاً ایوان صدر نہ آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…