بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا کس کو کون سے وزارت ملی؟ تفصیلات منظر عام پر

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدرمیں 47 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور

خواجہ سعد رفیق، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن وفاقی وزیر ہوں گے۔خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میر حاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم خان درانی، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، جاوید علی شاہ بھی نئی کابینہ کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…