نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گووا کے وزیراعلیٰ نے احتجاج کرنے والی نرسوں کے مطالبات سننے کی بجائے انہیں یہ کہہ کر احتجاج ختم کرنے کو کہا ہے کہ دھوپ میں احتجاج کرنے سے ان کا رنگ کالا ہوجائے گا اور شادی میں مشکلات پیش آئیں گی۔
اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق احتجاج میں شامل نرس انوشا ساونت بت بتایا کہ جب وہ وزیراعلیٰ لکشمی کانت پرسیکار سے ملنے گئی تو انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو دھوپ میں بیٹھ کر بھوک ہڑتال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ان کی رنگت کالی ہوجائے گی اور انہیں اچھا دولہا نہیں ملے گا۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ کے منہ سے اس قسم کی غیر سنجیدہ بات سن کر بہت افسوس ہوا کیونکہ تو توقع کررہی تھیں کہ وزیراعلیٰ ان کے مطالبات کے بارے میں کوئی بات کریں گے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی غیر سنجیدگی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر اس جگہ اور تقریب میں جاکر احتجاج کریں گی جہاں وہ موجود ہوں گے۔
بھارتی وزیر اعلیٰ کی احتجاجی نرسوں کو تنبہیہ ، شادی سے وابستہ مسائل کے بارے میں بتا دیا
1
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں