ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کا خاتمہ قریب،پاکستان کی اہم جماعت نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرلیں،سابق وزیرداخلہ کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے ہوئے کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ٗجے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیاجبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے ٗسوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواؤں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھامگرزرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہے تواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیں اور اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں۔تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیارنہیں مگریہ بات غلط ہے۔بلاول کتنے بااختیارہیں اگلے چند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیں تاہم ملک کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیںرحمان ملک نے کہاہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…