جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ خان برے پھنسے ۔۔۔ بھارتی عدالت نے بجلی گرا دی

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) شاہ رخ خان کو شیونگ کریم کے اشتہار میں اس کی جھوٹی تعریفیں کرنے پر بھارتی عدالت نے نوٹس جاری کردیا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام سپر اسٹارز اضافی آمدنی کی مد میں اشتہارات کے ذریعے کروڑوں کماتے ہیں لیکن اضافی آمدنی کے چکر میں یہ اسٹارز بھول جاتے ہیں کہ عام آدمی یہ اشتہارات دیکھ کر جو بھی چیز خریدتا ہے اس پر اس کے کتنے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری راجکمار پانڈے نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر شاہ رخ خان کو ایک شیونگ کریم کے اشتہار میں دیکھا تھا وہ اس اشتہار سے اتنے متاثر ہوئے کہ فوراً کریم خرید کر گھر لے آئے تاہم کریم استعمال کرنے پر نہ صرف انہیں نقصان ہوا بلکہ ان کے چہرے پر بھی زخم آئے۔انہوں نے کنگ خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، انہوں نے اشتہار میں کہا تھا کہ یہ شیونگ کریم بھارت کی نمبر ون کریم ہے جسے ایک بار استعمال کرنے پر آپ بار بار استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، میں شاہ رخ خان کوبے حد پسند کرتا ہوں اور ان کی بات پر اعتبار کرکے ہی میں نے یہ کریم خریدی لیکن کریم استعمال کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان نے صرف اپنی پروڈکٹ بیچنے کیلئے جھوٹ بولا ورنہ انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ لوگوں کو اس سے کتنا نقصان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے چانچ کرنے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کریم کی کوالٹی بہت خراب ہے یہی وجہ ہے کہ میرے چہرے پر زخم آئے، جس کا علاج سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔راجکمار پانڈے کا موقف سننے کے بعد مجسٹریٹ کاشی ناتھ سنگھ نے بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان، شیونگ کریم بنانے والی کمپنی کے سربراہ، مقامی دوکاندار، اور مدھیہ پردیش کے فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے فی الحال لیگل نوٹس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…