ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان سے شادی،این اے ون کا ٹکٹ؟عائشہ گلالئی نے کھل کر جواب دیدیا

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان سے شادی،این اے ون کا ٹکٹ؟عائشہ گلالئی نے کھل کر جواب دیدیا، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلائی نے عمران خان سے شادی اور این اے ون کا ٹکٹ مانگنے کے حوالے سے صاف انکار کردیا، عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کی عمر دیکھیں اور میری عمر دیکھیں، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ امیر مقام سے ملاقات کا جو مجھ پر الزام لگایاگیا ہے میں اس کے جواب میں ہتک عزت کا دعویٰ کروںگی،

عائشہ نے دعویٰ کیا کہ میں جو بھی الزام لگارہی ہوں اس کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر سامنے لاﺅں گی، ثبوت کی وضاحت طلب کرنے پر انہوں نے پھر کہا کہ ڈیجیٹل دور ہے عمران خان کا بلیک بیری چیک کیاجائے، عائشہ گلالئی عمران خان کا بلیک بیری چیک کرنے پر بار بار زوردیتی رہیں ،اس سوال پر کہ اگر کوئی تحقیقاتی کمیٹی بنتی ہے تو آپ وہاں ثبوت پیش کریںگی انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں میں ثبوت پیش کروںگی۔پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر اپنے الزامات کو دھرایا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اخلاق باختہ ایس ایم ایس کئے ، اس سوال پر کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ انہوں نے ثبوت دینے کے بجائے پھر عمران خان کا موبائل چیک کرنے کا مطالبہ کیا، ن لیگ کے رہنماﺅں امیر مقام اور اقبال جھگڑا سے ملاقات کے سوال پر عائشہ گلالئی نے امیر مقام سے ملاقات کے بارے میں صاف انکار کیا جبکہ امیر مقام سے ملاقاتوں کا اعتراف کرلیا، عائشہ گلالئی کا استدلال تھا کہ اقبال جھگڑا سے میری ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن یہ ملاقاتیں فاٹا سے متعلق تھیں، ٹرائبل ایریاز کی بہتری کے لئے یہ ملاقاتیں کیں ،اس کا مقصد کوئی سازش نہیں تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…