اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عمران خان بُری طرح پھنس گئے،عائشہ گلالئی کا انٹرویو،ثبوت سامنے لے آئیں،پی ٹی آئی خواتین ہوشیار!دھماکہ خیزانکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رہنما عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف کی خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ذرا محتاط رہیں ٗ ماؤں بہنوں کی عزت خطرے میں ہے ٗخواتین کوپیغام دینا چاہتی ہوں اگرآپ پی ٹی آئی میں ہیں توالرٹ رہیں ٗ امیر مقام سے کبھی نہیں ملی ٗ الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرونگی ٗ عمران خان کا آخری میسج گزشتہ سال جولائی میں آیا تھا ٗایسے ثبوت ہیں کہ عمران خان سمیت کو کوئی اس کی تردید نہیں کر سکتا ٗ

جب قانونی ضرورت ہوئی تو پیش کرونگی ٗمیری بہن کے خلاف مہم شرمناک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہاکہ تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی ٗ الزام لگانے والوں پر مقدمہ کروں گی،امیرمقام کوچاہیے کہ پی ٹی آئی کوہرجانے کا نوٹس بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ میری نشست پاکستانی قوم کی امانت ہے ٗ پارٹی سے اختلافات پارٹی قیادت کی وجہ سے ہوئے ہیں،اگر پی ٹی آئی سے اختلافات ہوگئے ہیں توکیا نشست چھوڑدوں؟میں ایم این اے کی نشست نہیں چھوڑوں گی،یہ نشست پی ٹی آئی یا (ن )لیگ کے خلاف استعمال نہیں کروں گی ٗاس نشست کوعوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال کروں گی۔عائشہ گلالئی نے کہاکہ عمران خان نے جب میسج بھیجا تومیں نے صرف اپنے والد کو بتایا ٗ میرے والد نے کہا کہ دیکھو اگر مزید میسج آتے ہیں تو پھر ہم دیکھ لیتے ہیں ٗخان صاحب کی طرف سے کچھ عرصے تک میسجز آتے رہے،انہوں نے جب 2013 ء میں میسج بھیجا تو مجھے بہت دھچکا لگا،اکتوبر2013 کے بعد کچھ عرصے تک عمران خان کے میسجزآتے رہے،عمران کا آخری میسج گزشتہ سال جولائی میں آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نازبلوچ پارٹی کیوں چھوڑ کرگئی؟پی ٹی آئی میں نئی نہیں تھی ٗپہلے پیپلزپارٹی میں تھی، بینظیر بھٹو نے بھی دو ٹکٹ دیئے تھے،این اے ون کا عموماً ذکر کیا یہ نہیں کہا کہ ابھی ٹکٹ دے دیں،الیکشن میں 10 ماہ ہیں، ابھی کیسے ٹکٹ مانگ سکتی تھی،

عمران خان سے صرف ٹکٹ کا ذکر کیا تھا۔عائشہ گلالئی نے بتایا کہ کچھ عرصے سے پارٹی چھوڑنیکا فیصلہ کرچکی تھی ٗجب سے میسجز ملے اپنی سیاسی سرگرمیاں فعال طور پر ادا نہیں کیں ٗ آج بھی کہتی ہوں نوازشریف کرپٹ ہے،(ن )لیگ کو ہرگزجوائن نہیں کررہی،مجھ پرکروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا گیا ٗکوئی ایک روپیہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیگرلوگوں کوآگے کردیتے ہیں خود کیوں نہیں بات کرتے،خوشی ہوئی کہ میری وجہ سے پی ٹی آئی کی خواتین کوآج بولنے کا موقع مل گیا ٗ

عمران خان جس زمانے میں کرکٹ کھیلتے تھے میں اس زمانے میں پیدا ہوئی تھی،ان کی شخصیت کی وجہ سے پارٹی جوائن نہیں کی۔عائشہ گلا لئی نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ثبوت ہے ٗ ایسے ثبوت ہیں کہ عمران خان سمیت کوئی اس کی تردید نہیں کرسکتا،جب قانونی ضرورت ہوئی توپیش کروں گی، درباریوں نے عمران خان کے دفاع کی کوشش کی۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کاماضی کیاہے کیا میں کوئی نئی بات کررہی ہوں؟میں نے فیصلہ کیاکہ ان کے پیغامات کو فی الحال نظر انداز کر دیتی ہوں،

کہاجارہاہے کہ (ن )لیگ کے کہنے پرالزامات لگارہی ہوں،لگتا ہے عمران پرویزخٹک کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں،خان صاحب نوازشریف کا احتساب کریں مگراپنا بھی احتساب کریں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کواپنے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آتا ٗ وہ باصلاحیت نوجوانوں سے حسد کرتے ہیں، اگر مجھے اسپانسرز ملے توصرف خواتین کی پارٹی بناؤں گی ٗپی ٹی آئی میں عمران خان اوران کے ٹولے کے ہاتھوں خواتین کی عزت محفوظ نہیں،میری بہن ماریہ اسپورٹس یونیفارم پہنتی ہیں وہ غیرسیاسی ہیں ٗگھرکا ماحول مذہبی اور نارمل پختون گھرانے جیسا ہے ٗمیری بہن کے خلاف مہم شرمناک ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…