لاہور(نیوزڈیسک)این اے 120، شہبازشریف کیخلاف ایساشخص انتخاب لڑنے میدان میں آگیاجس کا کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کے مقابلے میں بہاولپور کے سابق ہیڈ کانسٹیبل دین محمد نے انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کے لیے چندہ مانگنے کا بھی آغاز کردیا ہے ، دین محمد خود کو شہبازشریف کے ظلم کا شکار قرار دیتاہے ،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دین محمد نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس الیکشن کے ذریعے مجھے موقع ملا ہے تاکہ میں جواب دے سکوں، دین محمد نے دعویٰ کیا کہ اس کام کیلئے مجھے عوام کی بھرپور مدد حاصل ہے اور میں شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج بھی کرتاہوں ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ میں نے سات ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کی شکایت کی جس پر میری شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے مجھے نوکری سے نکال دیاگیا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے پر جو بھی ظلم ہوا اس کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں اور میں اب ان سے بدلہ لوںگا۔