منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ڈرامے کا سکرپٹ کہاں لکھاگیا؟ممبر اسمبلی مسرت چیمہ نے عائشہ گلالئی کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے عائشہ گلا لئی کے جھوٹے الزامات اورکردار کشی کیخلاف اور عمران خان سے اظہا ریکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا ، خواتین نے عمرا ن خان کی تصاویر والے وسٹرز اور کتبے اٹھا کر حق میں نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عائشہ گلا لئی بے بنیاد الزامات پر نہ صر ف عمران خان بلکہ پوری قوم سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ویمن ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ کی قیادت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے حلقہ این اے 124کے علاقہ فتح گڑھ میں مظاہرہ کیا جس میں عائشہ گل لئی کے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی گئی ۔ مسرت چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عائشہ گل لئی نے پیچھے سے ملنے والے لقموں پر پریس کانفرنس کی ،ڈرامے کا اسکرپٹ کہاں لکھا گیا یہ حقیقت جلد قوم کے سامنے آ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا پچاس فیصد ہیں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد کی پی ٹی آئی سے وابستگی دیکھ کرہمارے سیاسی مخالفین شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گل لئی نے امیر مقام سے ملاقات کی اور اس کے بعد انہوں نے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔وہ انتخابات جیت کر نہیں بلکہ مخصوص نشستوں پر آئیں انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ آج ہر ذی شعور سوال اٹھا رہا ہے کہ عائشہ گل لئی نے غیرت کی بڑی بات کی لیکن چار سال تک پارٹی کے ساتھ وابستہ بھی رہیں اور یوم تشکر کے جلسے میں بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…