بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اتنی ہی دلیر ہو تو ۔۔۔! عائشہ گلالئی کو زرین ضیاء کاچیلنج، لاجواب کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور میں تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلالئی کے الزامات سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ معلومات ملی ہیں کہ عائشہ گلالی امیر مقام سے ملی ہیں، اگر اتنی دلیر ہیں تو وہ مسیجزدیکھا دیں۔ عائشہ گلالئی کا مسئلہ این اے ون کا ٹکٹ ہے۔پشاور پریس کلب میں خواتین اراکین اسمبلی زرین ضیاء اور دیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی ۔

رکن صوبائی اسمبلی اسمبلی زرین ضیا کا کہنا تھا عائشہ گلالئی کے الزامات سے خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عائشہ گلالئی اگر جانا چاہتی تھی تو ایسا الزام نہ لگاتی۔ عائشہ گلالی کو 2013 میں پہلا میسج ملا تو اس وقت کیوں چپ رہی ۔ عائشہ چار سال ایم این اے نشست کے مزے لیتی رہی۔ عائشہ گلالئی کے پاس مسیجز ہیں تو دیکھائیں جب عائشہ گلالئی کی پیپلزپارٹی میں عزت تھی تو پی ٹی آئی میں شمولیت کیوں کی۔ پی ٹی آئی میں تحصیل لیول سے لیکر مرکز تک خواتین کی عزت ہوتی ہے۔ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں جتنی عزت ملی اور کہی نہیں ملی۔ ہمارے لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں، عائشہ گلالئی پہلے سے دو پارٹیاں چھوڑ کر آئی ہے۔ پی ٹی آئی خواتین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ این اے ون کا ٹکٹ ہے۔ پریس کانفرنس میں بھی عائشہ گلالئی کو کوئی ڈیکٹیٹ کرتا رہا ہے ۔ زرین ضیا نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے ۔ پارٹی جلسوں میں خواتین کو سیکورٹی دی جاتی ہے پارٹی کے اپنے رضاکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…