بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بہتان تراشی کرنے والے اپنی منفی سیاست کی سزا بھگتیں گے ،شہبازشریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج اور منفی سیاست پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے زہر قاتل ہے کیونکہ تصادم اور محاذآرائی کی سیاست سے ہمیشہ معیشت کو نقصان پہنچتا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

نفاق اور افراتفری سے قومیں اور معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔شکست خوردہ سیاسی عناصر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور ان عناصر نے ملک کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جھوٹ ،الزام تراشی ، گالم گلوچ اور گھٹیا زبان کا استعمال کرنے والے یہ سیاست دان پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ قومی وسائل لوٹنے ،قرضے معاف کرانے اور منصوبوں میں ڈاکہ ڈالنے والے ان کے ساتھی ہیں۔سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کو ساتھ ملا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین پاکستان مسلم لیگ( ن) کی عوامی مقبولیت اور ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں اور ملک سے ختم ہوتے ہوئے توانائی بحران کو دیکھ کر ان کی نیندیں اڑنا شروع ہوگئی ہیں۔عوام کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے ، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ بہتان تراشی کرنے والے اپنی منفی سیاست کی سزا بھگتیں گے اور قوم ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ہوس اقتدار میں اندھے ہو کر عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تاریخ ساز سی پیک کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کرنے والے بھی یہی عناصر ہیں۔ پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ عناصر کو 2018ء کے انتخابات میں عبرتناک شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کو ا من دیا ہے اور معیشت کو مضبوط بنانے کا کریڈٹ بھی محمد نوازشریف کی ٹھوس پالیسیوں کو جاتا ہے۔ محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں او رکوئی انہیں عوام سے دور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے زبردست معاشی پروگرامو ں کے باعث غربت اور بیروزگار ی میں کمی آئی ہے۔ملک کو مضبوط او رمعاشی طو رپر مستحکم بنانے کے حوالے سے عوام نوازشریف کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکا لا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں 4 سال کے دوران ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ مخالفین نے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت اور جمہوری استحکام کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے جس کی فلاح و بہبود دل و جان سے عزیز ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کارکردگی دکھائی ہے اور

کارکردگی کی بنا پر آج ہماری جماعت عوام میں مقبول ہے۔ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔محمد نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔محمد نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے اور انہوں نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔پاکستان میں صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…