بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

افغان فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ،امریکہ نے رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان میں جاری کارروائیوں پر نظر رکھنے والے امریکی حکومت کے ایک ادارے نے پنٹاگان سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان فوجیوں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ کو افشا کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹریکشن کی طرف سے کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ اس رپورٹ کو

اس وجہ سے خفیہ رکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دی گئی زیادہ تر معلومات کلاسیفائیڈ کے دائرے میں آتی ہیں۔ یہ رپورٹ حال ہی میں کانگریس کو جاری کی گئی ہے۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق افغان عہدے دار جنسی زیادتی کے واقعات سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور کچھ واقعات میں افغان حکومت نے گرفتاریاں کی ہیں اور جنسی زیادتیوں میں ملوث افراد کو سزائیں بھی دی ہیں۔کانگریس کے لیے اس رپورٹ کے خاکے پر مبنی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ افغان عہدے دار جرائم میں بدستور حصے دار ہیں، خاص طور پر جنسی استحصال اور افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کی بھرتیوں کے حوالے سے۔ایس آئی جی اے آر کے مطابق اب مسئلہ یہ تعین کرنا ہے کہ آیا امریکہ’ لے ہی قوانین ‘کی خلاف ورزی کو نظر انداز کرتا ہے جو امریکی اداروں کو انسانی حقوق سے متعلق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بیرونی ملکوں کے اداروں کی مدد اور معاونت سے روکتا ہے۔محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کو نفرت انگیز اور وحشیانہ قرار دیا ہے لیکن اس کا یہ بھی کہناتھا کہ ہر معاملے سے الگ سے نمٹا جائے۔ترجمان ایڈم سٹمپ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہمیشہ سے ایک وحشیانہ جرم ہے اور یقینی طور پر انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہے، تاہم ہر واقعہ

حقائق اور قانون کی روشنی میں پرکھنے کا تقاضا کرتا ہے کہ آیا یہ لے ہی قانون کے تحت انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزی کے ضمرے میں آتا ہے یا نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارچ سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے اور سن 2016 اور 2016 کے دوران ملک میں افیون کی پیداوار دو گنا ہو کر تین ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…