بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عمران خان پر الزام لگانے کیلئےعائشہ گلا لئی کو (ن) لیگ نے کتنے کروڑ روپے اور کیا کچھ دیا؟

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان خواتین کا بڑا احترام کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کو ایسے سنگین الزامات کے لئے 50 ،پچاس کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے ،اب الیکشن کی آمد آمد ہے ،عائشہ گلا لئی کو کیا اب یاد آیا ہےکہ تحریک انصاف میں

خواتین محفوظ نہیں ہیں ؟۔نجی ٹی وی ’’92 نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جینٹل مین ہیں ،سیاست میں پرسنل اور ذاتی اٹیک نہیں ہونے چاہئے ،یہ روایات نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے ،شیخ رشید کو بھی ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس ملی جس کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی ویلیو بڑھ گئی ہے ،نون لیگ پی ٹی آئی خواتین کو 50 ، پچاس کروڑ روپے عائشہ گلا لئی کی طرح کے ڈرامے کرنے کے لئے آفر کر رہی ہے ،ان کو بھی 50 کروڑ روپے دیئے ہیں یا دینے والے ہیں ،میں بڑا حیران ہوں کہ مسلم لیگ اور شریف خاندان کے پاس کوئی اپنی مشینیں لگی ہوئی ہیں تو پھر ٹھیک ہو گا ؟ہمارے ہاں تو سیاست میں کوئی اصول ہی نہیں ہے ،عائشہ گلا لئی کی طرح پارٹی چھوڑنا اور پھر قیادت پر اس طرح کے سنگین الزام عائد کرنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے ،ہمیں اس طرح کی مثال قائم نہیں کرنا چاہئے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ گلالئی اور ناز بلوچ کے پارٹی چھوڑ دینے کے بعدعلی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیںکہ عائشہ گلالئی کے بعد وہ بھی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں اور بہت بڑے

انکشافات کرنے والے ہیں- علی محمد خان کے حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی وقت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں- تحریک انصاف اس وقت سخت مشکل کا شکار نظر آتی ہے جہاں ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی پارٹی کارکن پارٹی چھوڑ رہا ہے- تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…