برلن(آن لائن)دنیا کے معروف جرمن کار ساز کمپنی اووڈی نے اپنے اصلاحاتی منصوبے کے تحت آئندہ پانچ سال میں 10 بلین یورو(12 بلین ڈالر)کی بچت کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی اس بچت سے اپنا کاروبار 2022 تک الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر منتقل کر دے گی۔آڈی جس کا معروف برانڈ واکس ویگن ہے 2018 میں ای ٹرونکے نام سے اپنا پہلا الیکٹرک کار ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی کے مطابق وہ اپنی ریسرچ ایند ڈیویلپمنٹ اخراجات کو کم کر کے 10 بلین یوروکی بچت کریں گے۔