ٹوکیو(آن لائن)ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا،امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے دباؤ کا شکار رہا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیا پیسیفک شیئرز ایکس جاپان 0.25 فیصد اپ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ اور شنزن انڈیکس میں 0.6 فیصد اور ہانگ کانگ کے
مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔آسڑیلین شئیرز پرائس میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا تاہم جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 0.2فیصد ڈاؤن رہا۔ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی جاپانی ین کے مقابلے قدر میں 0.15 فیصد کمی آئی امریکی ڈالر کا تبادلہ 110.545 ین میں ہوا۔یورو کی شرح تبادلہ 1.17385 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3130 ڈالر اور آسڑیلوی ڈالر 0.79860 ڈالر میں تبدیل ہوا۔