’’ یہ لوگ کریں گے پاکستان پر حملہ ۔۔۔؟ ‘‘

31  جولائی  2017

لندن(این این آئی) ایک برطانوی صحافی نے بھارت میں ٹوائلٹس کی کمی اور نکاسی آب کے مسئلے پر سوال اٹھایا تو بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر غصے میں آگ بگولہ ہو گئے اور اس معاملے کا ذمے دار الٹا برطانیہ کو ہی ٹھہرا دیا۔انوپم کھیر اکشے کمار اور دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’ٹوائلٹ:

ایک پریم کتھا‘ کی تشہیر کے لیے برطانیہ کے دورے پر تھے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایک برطانوی صحافی نے ان سے 70 سال گزر جانے کے باوجود بھارت میں بیت الخلا کی قلت اور نکاسی آب پر سوال کیا تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اپنے فوائد کے لیے بھارت میں ریلوے لائنیں تو بچھائیں لیکن 200 سال میں بھارتیوں کو نکاسی آب کا بہتر نظام نہ دے سکے۔اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ اس فلم کا مقصد بھی یہی ہے کہ بھارت میں نکاسی آب کے مسئلے پرعوامی شعور میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ فلم اس سال 10 اگست کو ریلیز کی جانی ہے لیکن انٹرنیٹ پر اس کی پائریٹڈ کاپی پہلے ہی آ چکی ہے جس سے فلم کا بزنس کافی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محتاط اندازوں کے مطابق پورے بھارت میں 60 فیصد آبادی کو رفع حاجت کے لیے مناسب بیت الخلا کی سہولت میسر نہیں جس کے باعث خواتین اور مردوں کو کھلے میدان میں جانا پڑتا ہے، کھلے ماحول میں رفع حاجت سے کئی امراض اور مسائل جنم لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…