سرگودھا(آن لائن)عبوری وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے صدر پاکستان کی جانب سے یکم اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام ایم این ایز کو بذریعہ فون اطلاع دینا شروع کر دی ہے کہ وہ یکم اگست کے اجلاس میں اپنی حاضری کو 100فیصد یقینی بنائیں ۔
اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اس دن ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کیلئے انکا ووٹ دینا بہت ضروری ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ہاؤس میں ارا کین کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی ہوگی ۔