جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

کروڑوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے مسٹر بین کی زندگی کے حیران کن انکشافات

datetime 30  جولائی  2017 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بِنا کچھ کہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بِکھیرنے والا یہ برطانوی فنکار جس کا حقیقی نام روون ایٹکنسن ہے ،دنیا بھر میں اپنے بے تحاشہ مداح رکھتا ہے۔لیکن بہت سے مداح ایسے ہیں جو مسٹر بین کےمتعلق زیادہ کچھ نہیں جانتے ہیں۔

ہم آپ کو بتائیں ان سے متعلق ایسی چند چیزیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔روون ایٹکنسن چار بھائیوںمیں سب سے چھوٹے ہیں۔وہ ہکلایا کرتے تھے۔وہ ایک ایسی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں جس سے وہ ‘بی’ کی آواز کے مسئلے پر قابو پاتے ہیں۔روون ایٹکنسن کے پاس الیکٹریکل انجنیئرنگ کی ڈگری ہے جو انہوں نے کوئینز کالج، آکسفورڈ سے حاصل کی۔ماسٹرز کی تعلیم کی دوران ہی انہوں نے ‘مسٹر بین’تخلیق کیا جس کی وجہ سے وہ مشہور ہوئے۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر ایٹکنسن کے اسکول کے ساتھی ہیں۔کیریئر کے آغاز میں روون ایٹکنسن متعدد فلموں اور شوز میں دِکھائی دیئے۔ایک دفعہ ایٹکنسن نے پائلٹ کی طبعیت دورانِ پرواز خراب ہوجانے کی وجہ سے جہاز بحفاظت لینڈ کرایاحالانکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ہوائی جہاز نہیں اڑایا تھا۔سال 2013میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر روون ایٹکنسن کو سی بی ای(کمانڈر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر)سے نوازا گیا۔ان کی حالیہ مالیت 13کروڑ ڈالرز کی ہے۔ایٹکنسن کو کاروں اور ریسنگ سے بے پناہ محبت ہے۔ ان کے پاس کئی ایکسٹرا ویجنٹ کاریں موجود ہیں۔مسٹر بین کا حقیقی نام مسٹر وائٹ تھا، جوبعد میں تبدیل ہو کر مسٹر کولیفلاور ہوا۔ بالآخر مسٹر بین طے کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…