ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں میں کوئی تفریق نہیں،شاہجہان شاہ

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل سیکریٹری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل شاہجہان شاہ نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے( سی پیک) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری کو یقین دلایاہے کہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جس کا ترقیاتی کام ہر مرحلے میں شفاف طریقے سے جاری ہے اور اس منصوبے کا حصہ بننے کے خواہش مند مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے درمیان کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں رکھی گئی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے ’’سی پیک مواقع و چیلنجز‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے موقع پر خطاب میں کیا ۔اس موقع پر ڈی جی بورڈ آف انویسٹمنٹ نسرین علی، چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن، ڈائریکٹر بی او آئی ظہفران قاسم، ڈپٹی ڈائریکٹربی او آئی آفتاب احمد،پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک وزارت پلاننگ ڈیولپمنٹ و ریفارمز حسن داؤد، کراچی میں چینی قونصلیٹ کے قونصلر اتاشی ٹونی یانگ اور میرانڈا لی بھی موجودتھیں جبکہ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو،سابق صدر کے سی سی آئی اے کیو خلیل.مجید عزیز،عبداللہ ذکی اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی سیمینار میں شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…