کراچی (این این آئی) ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ریئل اسٹیٹ ایند انویسمنٹ پاکستان کے زیر اہتمام میگا ایونٹ شارجہ ایکسپو کی تیاریاں۔ 22 اور 23 ستمبر کو منعقد ہونیوالے ریئل اسٹیٹ شارجہ ایکسپو میں کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور سمیت ملک بھر سے اور رشیا، چائنا، انڈیا اور افریقہ و دیگر ممالک سے 20 ہزار سے زائد پروفیشنل ، سرمایہ کار، بزنس میں سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔ ایکسپو کا مقصد ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کی ترقی و فروغ ہے
جس میں ماہرین، بائیرز، انویسٹرز سے رابطوں کیلئے پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔ سالانہ انویسمنٹ میٹنگ میں شرکت کے علاوہ پراپرٹی پراجیکٹس بھی پیش کئے جائیں گے ۔ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے کی پلیئرز سے سرمایہ کاری خرید و فروخت کی تکنیک سیکھنے کو ملیں گی۔ شارجہ میں پاکستان ، انڈیا، برطانیہ سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کار رہائش پذیر ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں شارجہ ایکسپو بزنس حب میں پیش کردہ پراجیکٹس انڈسٹری کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔ اس وقت ریئل اسٹیٹ میں DH3 بلین اور 816 USD سرمایہ کاری کی گئی ہے اور مید ہے کہ شارجہ ایکسپو سے مزید سرمایہ کاری کو تقویت ملے گی۔